اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

یوکرین جنگ سے بھارتی فضائیہ کو شدید دھچکا، بھارتی فوج کی روسی سپلائی متاثر

       
مناظر: 279 | 1 May 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )یوکرین جنگ سے بھارتی فضائیہ کو شدید دھچکا لگا ہے اور فوج کی روسی سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے جبکہ روس نے بھارت کو تحریری طور پربتا دیا ہے کہ اس کو S-400 Triumfفضائی دفاعی نظام کی بقیہ دو رجمنٹس کی فراہمی مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل نہیں ہوسکتی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت اور روس ادائیگی کے طریقہ کار پر اتفاق رائے پیداکرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی نہ ہو، اس سے بھی دونوں ممالک کے درمیان فوجی ہارڈویئر کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ۔روسی ڈالر میں ادائیگی چاہتے ہیں جو بھارت امریکی پابندیوں کے خوف سے نہیں کر پا رہا ہے۔ دوسری طرف روس شرح تبادلہ کے اتار چڑھا کے خدشات کی وجہ سے روپے میں ادائیگی قبول کرنے کو تیار نہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین جنگ سے بھارت کو ہتھیار اور اہم فوجی سازوسامان فراہم کرنے کی روس کی صلاحیت پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔یوکرین جنگ کے اثرات روس پر اتنے شدید ہوئے کہ روس نے بھارت سے تحریری طور پر بتادیا ہے S-400 Triumf فضائی دفاعی نظام کی باقی دو رجمنٹوں کی بھارت کو ترسیل مقررہ شیڈول کے اندر مکمل نہیں ہو سکتی۔S-400 Triumf میزائل سسٹم کی یہ رجمنٹیں بھارتی فضائیہ میں تعینات ہو جانی تھیں۔بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ تاخیر کے باوجود مسلح افواج کی آپریشنل تیاری متاثر نہیں ہوئی ہے۔ رپورٹس میں کہاگیاہے کہ سپلائی میں تاخیر جاری جنگ کی وجہ سے ہوئی ہے جس سے روس کی پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0