سرینگر یکم مئی(نیوز ڈیسک)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںمودی حکومت نے پیغام رسانی کے 14 موبائل ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا تاکہ عام کشمیریوں سے ایک دوسرے سے بات چیت کا حق چھینا جاسکے۔
ان ایپلیکیشنز میں Crypviser، Enigma، Safeswiss، Wickrme، Mediafire، Briar، BChat، Nandbox، Conion، IMO، Element،SecondLine، Zangi، Threema اور دیگر شامل ہیں جنہیں بھارتی حکومت نے فوج، انٹیلی جنس اور تحقیقاتی اداروں کی سفارش پر بلاک کر دیاہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں عام لوگ یہ ایپس ایک دوسرے کو علاقے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ایک سینئر انٹیلی جنس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ایپس بھارت مخالف پائی گئی ہیں اور ان ایپس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 69A کے تحت بلاک کر دیا گیا ہے۔