منگل‬‮   3   دسمبر‬‮   2024
 
 

جی 20تماشے کی وجہ سے سرینگر میں کرفیو کی سی صورتحال ، لوگ گھروں میں محصور، عمر عبداللہ

       
مناظر: 276 | 2 May 2023  

سرینگر02مئی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سرینگر میں ہونے والے جی20 اجلاس کو تماشا قرار دیا ہے۔
عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی تیاریاں وادی کشمیر کے لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہی ہیں۔انہوں نے ایک ٹویٹ میںبی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مجوزہ جی 20تماشے کی وجہ سے سرینگر میں ادھم مچی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اصل اجلاس کے وقت شاید زیادہ تر علاقوں میں لاک ڈائون اور لوگ گھروں میں محصور نظر آئیں گے۔عمر عبداللہ نے کہاکہ شاید بی جے پی سمجھدار ہو کر جموں کے لوگوں کو اس تکلیف سے بچا رہی ہے جو ہم یہاں وادی میں جھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جی 20اجلاس کی وجہ سے سرینگر کے رہائشیوں کو صرف سزامل رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0