ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

بھارت کوچوتھی بار مذہبی آزادی کے حوالے سے تشویشناک ملک قراردینے کی سفارش پرامریکی ادارے کی تعریف

       
مناظر: 743 | 3 May 2023  

واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) انڈین امریکن مسلم کونسل (IAMC)نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (USCIRF)کی طرف سے انسانی حقوق اورمذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کو مسلسل چوتھے سال تشویشناک ملک قراردینے کی سفارش کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ سفارش اس بات کی تصدیق کرتی ہے جو انڈین امریکن مسلم کونسل برسوں سے کہہ رہی ہے کہ بھارت کی حکومت منظم طریقے سے اقلیتی برادریوں خاص طور پر مسلمانوں اور عیسائیوں کی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انڈین امریکن مسلم کونسل کی طرف سے واشنگٹن میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ محکمہ خارجہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادیUSCIRF کی سفارش پر عمل کرے اور بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے کیونکہ بھارت کی زمینی صورتحال اس کی مذہبی اقلیتوں کے لیے زیادہ پرتشدد اور خطرناک ہوتی جارہی ہے۔بیان میں کہاگیا کہ ہم خاص طور پر اس بات کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ رپورٹ میں صحافیوں کو منظم اور خوفناک طریقے سے ہراساں کیے جانے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔امریکی کمیشن نے اپنی 2023کی سالانہ رپورٹ میں کہاہے کہ بھارت میں مذہبی تبدیلی، بین المذاہب تعلقات، گائے کے ذبیحے، آزادی اظہار اور غیر سرکاری تنظیموں سے متعلق قوانین کے ذریعے مذہبی آزادیاں مسلسل ختم ہوتی جارہی ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت مذہب اور اظہار رائے کی آزادی کو نشانہ بنانے اور خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کے لیے پورے سال غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے اور بغاوت کے قانون کو استعمال کررہی ہے۔یو ایس سی آر آئی ایف کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مذہبی آزادی کی وکالت کرنے والے متعدد صحافیوں، وکلائ،انسانی حقوق کے کارکنوں اور مذہبی اقلیتوں کو ہراساں اورگرفتارکیاگیا اور ان کے خلاف مقدمات قائم کئے گئے۔رپورٹ میں بھارت کو ”خصوصی تشویش والے ممالک ”کی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کرنے کے علاوہ امریکی حکومت پر زور دیا گیاہے کہ وہ امریکہ اور بھارت کے باہمی تعلقات میں مذہبی آزادی کے مسائل کو اٹھائے اور اقلیتی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ذمہ دار بھارت کے سرکاری اداروں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0