اقوام متحدہ (نیوز ڈیسک)امریکی میڈیا کے لیے لکھنے والی بھارتی صحافی رعنا ایوب نے جنرل اسمبلی میں یونیسکو کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ بھارتی میں میڈیا کی حالت زار کی طرف دلائی۔
رعنا ایوب نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر جنرل اسمبلی کے چیمبر میں منعقدہ کانفرنس میں کہا کہ دنیا کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی توجہ بھارت کی طرف مبذول کرائے کیونکہ ہم حقیقت میں بھارت کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتے اور مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں آپ ایسا کریں گے۔
انہوںنے کہا کہ جب ہم پریس پر حملوں کے بارے میں بات کرتے ہیںتو ہم عام طور پر کبھی بھی بھارت کو اتنا نہیں دیکھتے ہیں کیونکہ اسے جمہوریت کی جگہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔رعنا ایوب نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا کے ذریعے جان سے مارنے اور جسمانی حملوں کی دھمکیاں مل رہی ہیں جبکہ ممبئی پولیس یہ کہتے ہوئے لاتعلق ہے کہ دھمکیاں صرف آن لائن ہیں۔
اس سے قبل عالمی یوم صحافت کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر، نیویارک ٹائمز کے پبلشر اے جی سلزبرگر نے بھارتی حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں حکام نے نیوز رومز پر چھاپے مارے اور صحافیوں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا۔