کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت روانہ ہوگئے، وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی سے خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت روانہ ہوئے، وہ بھارتی شہر گووا پہنچیں گے۔
پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا تھا جس پر بھارت نے بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا جانے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روز تک بھارت میں قیام کریں گے۔ بھارت روانگی سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج میں ہندوستان کی ریاست گووا جا رہا ہوں جہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرا گووا جانا ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کو کتنی اہمیت دیتا ہے، ایس سی او کے رکن دوست ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ تعلقات پر بات کرنا چاہوں گا۔
On my way to Goa, India. Will be leading the Pakistan delegation at the Shanghai Cooperation Organization CFM. My decision to attend this meeting illustrates Pakistan’s strong commitment to the charter of SCO.
During my visit, which is focused exclusively on the SCO, I look… pic.twitter.com/cChUWj9okR
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 4, 2023