جمعہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2024
 
 

ہند و توا نسل کُش پالیسی ، انتہا پسند مودی نے آگ اور خون کی ہولی کھیلنے کی ٹھان لی

       
مناظر: 822 | 5 May 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارت میں آگ اور خون کی ہولی میں بدمست مُودی سرکار نے جموں کشمیر کے بعد منی پور کا امن بھی تباہ کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق مودی کی ہند و توا، نسل کُش پالیسیز کا پورے ہندوستان میں راج ہے، جس کے باعث منی پور کی صورتحال بھی قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے، مودی سرکار نے سی آر پی ایف کی ریپڈ ایکشن فورس کے 500 جنگجو سپاہیوں کو منی پور کی صورتحال سنبھالنے کیلئے بھیج دیا ہے، بی ایس ایف، انڈین آرمی اور دیگر فورسز کے اہلکار پہلے ہی کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے منی پور میں تعینات ہیں، موجودہ صورتحال میں سی آر پی ایف کی کُل 15 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں جو اب تک صورتحال سنبھالنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہیں۔ ہٹلر مودی نے منی پور کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے سی آر پی ایف کے10 مزید دستے ،تقریباً ایک ہزار سپاہی منی پور کیلئے روانہ کر دیئے ہیں ، اب تک منی پور مظاہروں کے دوران 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،حکومتی ایما پر غریب شہریوں پر مسلسل ظلم و زیادتی کے نتیجے میں 80 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، مُودی سرکار کی طرف سے تمام فورسز کو احتجاج کرنے والے شہریوں کو ” گولی مارنے” کا حکم ہے ،مُودی سرکار نے ہندوستان کو بھی مقبوضہ وادی کا نقشہ بنا دیا جہاں زندگی کی کوئی قیمت نہیں رہی ، اقوام عالم کو اس صورتحال میں G-20 کا بائیکاٹ کرنا چاہئیے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0