اتوار‬‮   14   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارتی میڈیا نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

       
مناظر: 410 | 5 May 2023  

 

گوا (نیوزڈیسک )بھارتی میڈیا نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی تعریف کی ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر بھارت پہنچے ہیں ۔بھارتی میڈیا نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کو پاک بھارت تعلقات کی بحالی کی جانب مثبت قدم قرار دیاہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارت روانگی کے وقت اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پرایک خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔
ادھربھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس کا میزبان ملک تمام رکن ممالک کو دعوت دینے کا پابند ہے اور یہ سرکاری پروٹوکول ہے۔