جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

پلوامہ : بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا

       
مناظر: 357 | 5 May 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیاہے۔
فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ترال میں تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔بھارتی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوان کے گھر سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
ادھر بی جے پی حکومت نے ضلع ریاسی کے علاقے مہور میںایک ٹیچر محمد اشرف شیخ کا مکان گرا دیا ۔