جموں (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک حملے میں 2بھارتی فوجی ہلاک اور ایک افسر سمیت 4 اہلکارزخمی ہو گئے ہیں۔
ضلع کے علاقے کنڈی میں بھارتی فورسزپر حملے میں 2 فوجی ہلاک اور ایک افسر سمیت 4 اہلکارزخمی ہو گئے۔فورسز اہلکار علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کر رہے تھے ۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ ‘عسکریت پسندوں’ نے فوجی کارروائی کے دوران بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔فوج کے بیان کے مطابق ملحقہ علاقوں میں تعینات بھارتی فوجی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اورزخمی اہلکاروں کو کمانڈ ہسپتال ادھمپورمنتقل کردیاگیا ہے۔علاقے میں فوجی کارروائی جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
راجوری میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ! 2بھارتی فوجی ہلاک ،ایک افسر سمیت 4 زخمی
مناظر: 440 | 5 May 2023