ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت ،راجوری میں ایک بار پھر مجاہدین ،بھارتی فوج آمنے سامنے ، گھمسان کی لڑائی

       
مناظر: 450 | 6 May 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) راجوری میں رات خاموشی سے گزرنے کے بعد معرکہ ایک بار پھر شروع ہو چکا ہے ۔ بھوکے پیاسے مجاہدین کل سے اپنے مورچوں میں ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ قابض فوج نے تربیت یافتہ کمانڈوز اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے کرہامہ کنزر ٹنگمرگ میں بھی قابض بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ شروع ہو گئی ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اس دوران ایک مجاہد شہید ہو گیا ہے ۔ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب قابض فوج نے علاقے میں تلاشی کاروائی شروع کر رکھی تھی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں مجاہدین کے حملے میں 5بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گئے تھے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے کنڈی میں بھارتی فورسزپر حملے میں 5 فوجی ہلاک اور ایک افسر سمیت متعدداہلکارزخمی ہو ئے ۔فورسز اہلکار علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کر رہے تھے ۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ ’حریت پسندوں‘ نے فوجی کارروائی کے دوران بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0