ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں ایک مسافر بس پل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں 50 مسافر سوار تھے اور بس مدھیا سے خارگون کی جانب جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ پاسکا اور وہ پل سے نیچے جاگری۔ پولیس کا بتانا ہےکہ ڈرائیور نے پل پر اوور اسپیڈ کی جس وجہ سے بس بے قابو ہوئی اور وہ پل پر لگی حفاظتی جالیوں کو توڑتے ہوئے نیچے گری جس سے اب تک 22 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 20 سے زائد زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق جس پل پر حادثہ پیش آیا اس کے نیچے دریا بہتا ہے لیکن ان دنوں دریا میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے وہ مکمل خشک ہے۔
پولیس کہنا ہےکہ دریا کے قریب قائم ڈونگر گاؤں کے مکینوں نے مسافروں کو بس کی کھڑکیوں سے نکال کر ان کی جانے بچانے کی کوشش کی جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
بھارت: مدھیا پردیش میں مسافر بس پل سے نیچے جاگری، 22 افراد ہلاک
مناظر: 250 | 9 May 2023