سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کے ہمراہ مقبوضہ علاقے میں متعددگھروں پر چھاپے مارے ہیں۔
این آئی اے اور پیراملٹری فورسز کے اہلکار نے اسلام آباد، کولگام، پونچھ اور دیگر اضلاع میں عام کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔فوجیوں نے لوگوں کو ہراساں کیا اور گھروں کی ملکیت اور بینک کے دستاویزات اور موبائل فون چھین لیے۔آخری اطلاع ملنے تک این آئے کی کارروائی جاری تھی ۔
مقبوضہ کشمیر: چادر چار دیواری کا تقدس پامال ،متعدد گھروں پر این آئی اے کے چھاپے
مناظر: 998 | 9 May 2023
