بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں املاک مسمار کرنے کیلئے مزید 190کشمیریوں کی فہرست بنا لی

       
مناظر: 306 | 10 May 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب تیزی سے بگاڑنے کیلئے ابتدائی طور پر مزید 190کشمیریوں کی فہرست تیار کی ہے جن کی املاک کو تحریک آزادی کی حمایت کرنے کے الزام میں مسمار کیا جائے گا۔
مطابق اس سے قبل مودی حکومت نے جنوبی کشمیر میں کشمیریوں کی املاک مسمار اور ضبط کی تھیں۔ تاہم اب بھارتی حکومت نے کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسند یا مجاہد تنظیموں کا کارکن قرار دے کر ان کی املاک کو بلڈوز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔193 افراد کے ناموں کی فہرست میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے عمر عبداللہ کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے وزیر اعلیٰ کے طور پر متعارف کرائے گئے پیکیج کے تحت خود کو غیر مسلح کیاتھا ۔ حکومت ان لوگوں کے بنک اکائونٹس کو ضبط کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسیوں بھارتی تحقیقاتی اداروں این آئی اے ،ایس آئی اے اورایس آئی یو نے تقریبا 200افراد کو تین گروپوں میں تقسیم کیا ہے ۔مودی حکومت نے جدوجہد آزادی کا ساتھ دینے والے تمام کشمیریوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت عسکریت پسندی میں سرگرم افراد کے رشتہ داروں کی زیر ملکیت جائیدادوں کے خلاف بھی کارروائی کرے گی۔بھارتی حکومت نے آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلیٰ عہدیداروں سمیت تقریبا ایک درجن مزید سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0