ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سرینگر میں G-20اجلاس میں رکن ممالک کی شرکت سے اقوام متحدہ کی ساکھ مجروح ہو گی : شبیر شاہ

       
مناظر: 725 | 10 May 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے مودی حکومت کے زیر اہتمام غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میںگروپ 20کے اجلاس سے قبل بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے ۔ مودی حکومت کے زیر اہتمام سرینگر میںG-20اجلاس 22سے 24مئی کومنعقد ہورہا ہے۔
نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں شبیر شاہ نے جموں و کشمیر خاص طورپرجموں خطہ کے علاقوں پیر پنجال، پونچھ اور راجوری میں بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ متنازعلاقے میںG-20اجلا س میں شرکت اقوام متحدہ کی ساکھ کو مجروح کرنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے گروپ 20کے ممالک پر زور دیا کہ وہ سرینگر میں فورم کے اجلاس میںشرکت کے بجائے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔حریت رہنما نے کہا کہ کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے، عام شہریوں کو ہراساںا اور ان کی تذلیل قابض بھارتی فوج کامعمول بن چکا ہے۔شبیر شاہ نے کہا کہ G-20کانفرنس سے قبل وادی کشمیر کو فوجی قلعے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں کشمیری جن میں بیشتر نوجوان شامل ہیں، کو نام نہاد سیکورٹی کی آر میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ کشمیریوں کوانتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا،انہیںبھارتی تسلط سے آزدی کے حصول کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھنے سے روکنا بھارتی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے،جوکہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔شبیرشاہ نے کہا کہ جموںوکشمیر کی زمینی صورتحال مودی حکومت کے دعوئوں کے برعکس انتہائی سنگین اور عالمی برداری خصوصا G-20ممالک کے لیے چشم کشا ہے جنہیں مودی حکومت نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ G-20ممالک کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا مجموعی جائزہ لینا چاہیے اور کشمیریوںکی آوازوں پر توجہ مرکو ز کرنی چاہیے ۔جموں وکشمیرکے تنازعے کے بارے میںG-20ممالک کو ان کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں یاد دلاتے ہوئے شبیرشاہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گروپ20کا اجلاس مقبوضہ علاقے میں بھارتی جنگی جرائم کو چھپانے کی ایک سازش کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ جموںو کشمیر میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل میں کردار اداکرے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0