سرینگر (نیوز ڈیسک) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع پونچھ میں ایک بھارتی فوجی اپنی رائفل سے حادثاتی طور پر گولی چلنے کیوجہ سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لانس نائیک جسبیر سنگھ نامی اہلکارضلع کے علاقے مینڈھر میں رائفل سے گولی نکلنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا۔
فوجی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
