\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

چادر چار دیواری کا تقدس پامال ، مقبوضہ کشمیرمیں گھروں میں NIAکے چھاپے

       
مناظر: 307 | 12 May 2023  

 

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے” نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“(این آئی اے) کی طرف سے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ”این آئی اے “نے آزادی پسند لوگوں کے خلاف درج جعلی اور بے بنیاد مقدمات کے سلسلے میں انکے گھروں پر چھاپے مارے۔ این آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پیرا ملٹری دستوں کے ہمراہ یہ چھاپے بڈگام، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں مارے ۔
چھاپوں کے دوران مکینوں سے مختلف دستاویزات، الیکٹرانک ڈیواسز اور موبائل فون ضبط کیے گئے ۔