ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیری عوام سے گروپ 20 کے اجلاس کے انعقاد کے خلاف 22مئی کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل

       
مناظر: 997 | 13 May 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے سرینگر میںگروپ20 کااجلاس منعقد کئے جانے کے خلاف 22مئی کو مکمل ہڑتال کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے مودی حکومت کے مذموم اقدام کے خلاف احتجاج کے لیے 22مئی کو مقبوضہ جموں و کشمیر اور آزاد جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔پوسٹرجموں و کشمیر یوتھ اسٹوڈنٹس فورم کی جانب سے کپواڑہ اور دیگر علاقوں میں چسپاں کیے گئے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے مودی حکومت کی طرف سے 22سے 24مئی تک سرینگر میں گروپ20کے اجلاس سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0