جمعہ‬‮   19   ستمبر‬‮   2025
 
 

مودی سرکار کی مسلم دشمنی ، نئی دہلی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

       
مناظر: 901 | 15 May 2023  

 

نئی دہلی15مئی(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں سماجی کارکن کے لبادے میں ایک ہندو انتہا پسند نے بھارتی حکومت سے نئی دہلی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے اندر پرستھ نگر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے نام نہاد آر آئی ٹی ( حق اطلاعات (کارکن راجیو کمار کھرے نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک خط میں یہ مطالبہ کیاہے۔خط کی کاپی وروزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر ریلوے اشونی وشنو کو بھی بھیجی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ مہابھارت کے دور میں دہلی شہر کو پانڈوئوں نے اندر پرستھ نگر کے نام سے قائم کیا تھا۔