\
پیر‬‮   9   فروری‬‮   2026
 
 

بھارت کی ڈھٹائی ، امریکا کا بھارت سے مذہبی تشدد کی مذمت کرنے کا مطالبہ

       
مناظر: 985 | 16 May 2023  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) امریکا نے بھارت سے مذہبی تشدد کی مذمت کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادی سے متعلق سالانہ رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں پر حملوں کی فہرست موجود تھی۔
اس موقع پر امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت میں مذہبی تشدد مسلسل جاری رہنےکا دکھ ہے۔ بھارت ملک میں تسلسل سے ہونے والے مذہبی تشدد کی مذمت کرے۔
امریکی حکام نے مزید کہا کہ بھارت مذہبی اقلیتوں کے خلاف بیان بازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ مذہبی اقلیتوں کے ساتج بد سلوکی پر بھارتی حکام سے براہ راست بات کریں گے۔
امریکی حکام نے کہا کہ بھارت میں مذہبی خلاف ورزیوں پر سول سوسائٹی اور بہادر صحافی کام کر رہے ہیں۔ بھارت میں سول سوسائٹی کے ساتھیوں اور صحافیوں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔
امریکی حکام کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کو جلائے جانے کا ذکر ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں گجرات میں مسلمانوں کو سرعام کوڑے مارنے کا ذکر بھی ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی کمیشن نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women https://flowdexlabs.net/ Flowdex Labs gang-raped / Molested 0