اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی جنسی بھیڑیے بن گئے ، اڑتے جہاز میں بھارتی شخص کی ایئر ہوسٹس کے ساتھ غلیظ حرکات

       
مناظر: 851 | 16 May 2023  

امرتسر (نیوز ڈیسک ) ایک مسافر کو نشے کی حالت میں دبئی امرتسر پرواز میں ایئر ہوسٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ راجندر سنگھ جس کا تعلق پنجاب کے شہر جالندھر کے گاؤں کوٹلی سے ہے، نے ایئر ہوسٹس کے ساتھ بحث کی اور مبینہ طور پر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ ایئر ہوسٹس یہ واقعہ عملے کے نوٹس میں لائی ، ملزم مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا۔ اس کے بعد عملے کے ارکان نے امرتسر کنٹرول روم کو معاملے کے بارے میں مطلع کیا اور ایئر لائن کے اسسٹنٹ سیکیورٹی مینیجر نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ملزم کو امرتسر کے شری گرو رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 354 (عورت پر حملہ یا اس کی عزت کو مجروح کرنے کے ارادے سے حملہ کرنا) اور دفعہ 509 (لفظ، اشارہ یا فعل جس کا مقصد کسی خاتون کی عزت نفس کی توہین کرنا ہے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0