ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر: گروپ20اجلاس کی آڑ میں پابندیاں مزید سخت، لوگوں کا جینا دو بھر

       
مناظر: 836 | 16 May 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نریندر مودی کی ہندو تو ا حکومت نے گروپ20اجلاس کے لیے حفاظتی اقدامات کے نام پر پابندیوں ، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں شدت لائی ہے جس کے وجہ سے پہلے سے بھارتی ریاست دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کی زندگی مزید جہنم بن گئی ہے۔
عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں جیسے جیسے مذکورہ کانفرنس کے دن قریب آرہے ہیں محکوم کشمیریوں کی مشکلات بھی بڑھتی جا رہی ہیں ۔ قابض بھارتی فورسز نے تمام بڑے شہروں اور قصبوں بالخصوص سری نگر جہاں 22تا24مئی گروپ20کانفرنس ہو رہی ہے میں ناکوں اور چیک پوسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ فورسز اہلکار گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی بڑے پیمانے پر تلاشی لے رہے ہیں۔
جموں اور پونچھ اضلاع میں کنٹرول لائن کے ساتھ رہنے والے شہریوں کی زندگی بھی جہنم بنا دی گئی ہے جہاں فوج، بی ایس ایف، پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور دیہی دفاع گارڑز کے اہلکاروں نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا اور وہ گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے ہیں۔
سرینگر جموں شاہراہ کے علاوہ جموں-پٹھانکوٹ شاہراہ پر بھی مزید چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔پونچھ اور راجوری اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں متواترجاری ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0