ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں پر مظالم نہ تھم سکے ، بھارتی پولیس نے سرینگر میں مزید دو بے گناہ کشمیری گرفتار کر لیے

       
مناظر: 924 | 17 May 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر سے تعلق رکھنے والے مزید دو بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ جاوید احمدبٹ اور ظہور احمد بٹ کو دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے گرفتار کیا ہے۔ اس بات کا اعلان پولیس کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل (سی آئی ڈی)آر آر سوین نے آج سرینگرکے پولیس کنٹرول روم میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔پولیس ان دونوں کو ممتاز حریت رہنما میر واعظ مولوی محمد فاروق کے قتل میں پھنسارہی ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مولوی محمد فاروق کوبھارتی فوج کے ایجنٹوں نے 21مئی 1990کو سرینگر کے علاقے نگین میں ان کے گھر میں گھس کر شہید کر دیا تھا۔ اسلامی کیلنڈر کے مطابق انہیں33سال قبل آج ہی کے دن (25شوال 1411ہجری کو) شہید کیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0