ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

22 مئی کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری جی20 اجلاس کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کریں گے، چوہدری انوار الحق

       
مناظر: 880 | 18 May 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ 22 مئی کو سیز فائر لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری سری نگر میں جی۔20 اجلاس کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 22 مئی کو احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر ہندوستان کا حصہ نہیں بلکہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور اس کے مستقبل کا فیصلہ پوری ریاست جموں وکشمیر میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے ذریعہ کشمیری عوام کی مرضی اور منشاء سے ہو گا۔ ہندوستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں نو لاکھ سے زائد قابض افواج تعینات کی ہے۔
ہندوستان نہ صرف مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے بلکہ وہ انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کا بھی ارتکاب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تمام حریت قیادت، انسانی حقوق کے معروف کارکن اور صحافی جیلوں میں بند ہیں، مقبوضہ کشمیر کو عملاً ایک جیل میں تبدیل کر کے جی۔20 اجلاس کا انعقاد کر کے ہندوستان دنیا کی انکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات پر امن ہیں، اگر حالات پر امن ہوتے تو اتنی بڑی تعداد میں فوج تعینات کرنے کی کوئی ضرورت نہ تھی۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ جی۔20 کے ممبر ممالک دنیا میں انسانی آزادیوں اور حقوق کے علمبردار کہلاتے ہیں ان کی طرف سے ایسے خطہ میں اجلاس میں شرکت کرنا تشویشناک ہے جو نہ صرف طاقت کے زور پر ہندوستان نے قبضہ میں رکھا ہوا ہے بلکہ وہاں کے عوام کے تمام بنیادی حقوق بھی غصب کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے جی۔20 کے ممبران سے سری نگر اجلاس سے بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ہماری حکومت کی پہلی ترجیح مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا اور آزاد کشمیر کو تحریک ازادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانا ہے۔ آزادکشمیر کی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کی ازادی کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے گی۔ آزاد کشمیر کے تمام تعلیمی اداروں میں جی-20 اجلاس، مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ہندوستان کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے حوالہ سے سمینار بھی منعقد کیے جارہے ہیں تاکہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے عالمی برادری کو ہندوستان کا اصل چہرہ دکھایا جا سکے۔ وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم کشمیریوں سے بھی کہا کہ وہ 22/مئی کو بھارت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0