سرینگر 18مئی (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں شبیر احمد شاہ کے گھر پر چھاپے کے دوران اہلخانہ کو شدید ہراساں کیا اور گھریواشیا ءکی توڑ پھوڑ کی۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں شبیر احمد شاہ کے گھر پر بھارتی فوجیوں کے چھاپے کی شدید مت کرتے ہوئے کہا کہ نظر بند حریت رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے اور اہلخانہ کو خوفزدہ کرنا بھارتی فوجیوںکا معمول بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی ان کارروائیوں کا مقصد کشمیر میں خوف وہشت کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت نے متنازعہ خطے میں گروپ 20اجلاس سے قبل جبر واستبداد کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گروپ20اجلاس کے حفاظتی اقداما ت کی آڑ میں نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم فورم کے رکن ملکوں کیلئے چشم کشا ہیں ۔ محمود احمد ساغر نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے بھارتی فورسز کی بڑھتی ہوئی چیرہ دستیوں کا نوٹس لیں۔