اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی میرین کمانڈوزاورنیشنل سیکورٹی گارڈز تلاشی کے نام پر کشمیری عوام کو ہراساں کرنے لگے

       
مناظر: 689 | 19 May 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے سرینگر میںگروپ 20کے اجلاس سے قبل پورے مقبوضہ علاقے میں نام نہاد سیکورٹی اقدامات کومزیدسخت کر دیا ہے،جس سے شہر کے رہائشیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
بھارتی میرین کمانڈوز سرینگر کی ڈل جھیل میں سکیورٹی مشقیں کر رہے ہیں جبکہ نیشنل سکیورٹی گارڈزکے کمانڈوز نے سٹی سینٹر لال چوک میں تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جس سے لوگوں کو شدید اذیت کا سامنا ہے۔بھارتی فوج، پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکار سرینگر شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو قبضے میں بھی لے لیا ہے ۔ میرین کمانڈوز، پولیس کے اسپیشل سیکورٹی گروپ، پیراملٹری فورسز اور فوج نے سرینگر میں گروپ 20اجلاس کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے 4حصاروں پر مشتمل سیکورتی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔ اجلاس 22مئی بروز پیر کو شروع ہو کر 24 مئی کو اختتام پذیر ہو گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0