\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

جی 20 اجلاس: بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو قلعہ میں تبدیل کردیا

       
مناظر: 377 | 19 May 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں جی 20 اجلاس کرانے سے قبل وادی کو قلعہ میں تبدیل کردیا۔ قابض بھارت نےاجلاس سے قبل مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے گھروں پر چھاپوں، محاصروں اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ اسی کے ساتھ مقبوضہ وادی میں گرفتار افرادکی تعداد ایک ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ دوسری جانب حریت کانفرنس نے جی 20 اجلاس کے انعقاد کےخلاف 22 مئی کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔