اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں جی20 اجلاس کیخلاف22 مئی کو مکمل ہڑتال کا اعلان

       
مناظر: 559 | 21 May 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس نے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے سرینگر میں گروپ 20 کے اجلاس کے انعقاد کے خلاف 22 مئی کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی قیادت نے بھی ہڑتال کی کال کی حمایت کی ہے جبکہ بیرون ملک مقیم کشمیری بھارتی اقدام کی مذمت کے لیے عالمی دارالحکومتوں میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کریں گے اور ریلیاں نکالیں گے۔ اقوام متحدہ کے اقلیتی امور کے خصوصی نمائندےFernand de Varennes نے بھی اپنے ایک غیر معمولی بیان میں کہاہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں گروپ 20کے اجلاس کے انعقاد کے بھارتی اقدام کا بنیادی مقصد جموں وکشمیر پر بھارتی قبضے کو جائز قراردینا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے سرینگر میں گروپ 20کے اجلاس کے انعقاد کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے 22 مئی بروز پیر مکمل ہڑتال کریں۔انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے بھی مودی حکومت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں گروپ 20کا اجلاس منعقد کرکے مقبوضہ جموںوکشمیر کی اصل صورتحال کے بارے میں دنیا کو گمراہ کرنے اور 05 اگست 2019 کے اپنے غیر قانونی اقدامات کو جائز قرار دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عالمی فورم کے ارکان پربھی زور دیا کہ وہ سرینگر میں اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0