\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارت: اتر پردیش میں خاتون کیساتھ اجتماعی عصمت دری

       
مناظر: 805 | 22 May 2023  

لکھنو(نیوز ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک35 سالہ خاتون کو چار نوجوانوں نے مبینہ طور پر کئی بار اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متاثرہ خاتون کو اس کے گائوںباغپت میں چار نوجوانوں نے متعدد بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔اپنی شکایت میں متاثرہ خاتون نے جو طلاق یافتہ ہے، کہا کہ وہ سرکاری ملازمت کی تلاش میں تھی اور چار افرادنے جن کی شناخت سوربھ، کمل، شبم اور ساگر کے نام سے ہوئی ہے، اس کے گھر آ کراسے منشیات سے بھرامشروب پینے پر مجبور کیا۔ملزموں نے خاتون کے بے ہوش ہونے کے بعد اس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایااور سارا واقعہ ریکارڈ کر لیا۔ شکایت کے مطابق ملزموںنے بعد میں خاتون کو دھمکی دی کہ اگر اس نے واقعے کے بارے میں کسی کو بتایا تووہ اس کی ویڈیو جاری کر یں گے ۔اس صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزموں نے کئی مواقع پر خاتون کی جتماعی عصمت دری کی اور جب بھی اس نے مزاحمت کی تو اس کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ملزموں کے خلاف جن کی عمریں 20سے 26سال کے درمیان ہیں، مقدمہ درج کرلیا۔