اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو جی 20کے لیے گوانتاناموبے جیل میں تبدیل کر دیا ہے: محبوبہ مفتی

       
مناظر: 217 | 22 May 2023  

بنگلورو(نیوز ڈیسک) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے آج سے شروع ہونے والے جی 20اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی ڈی پی رہنما نے بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو سچ بتائوں، اگر آپ آج کشمیر کا دورہ کریں گے تو آپ دیکھیں گے کہ وہ جگہ جس کو دفعہ 370کی منسوخی کے بعد ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا گیا تھا ،کو اب گوانتاناموبے جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے یہاں تک کہ گھروں پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے۔ تین، چار، پانچ سطحوں کی سیکیورٹی ہے، گھروں میں سب کچھ الٹ پلٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ جی 20 اجلاس سے بی جے پی کی تشہیرتو ہو سکتی ہے، لیکن جنوبی ایشیائی ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن کے اجلاس سے خطے کے مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایاکہ سارک سربراہی اجلاس کیوں نہیں ہورہا ہے جس سے کشمیریوںکے مسائل کو حل کیا جاسکتاہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں جی 20اجلاس کی چین کی مخالفت پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ آئین کی دفعہ370کو منسوخ کرنے کا نتیجہ ہے۔انہوںنے کہاکہ بی جے پی کہتی ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی سے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ اب چین بھی بری نیت سے یہاں قدم جما رہا ہے۔ وہ تنازعہ کشمیر کی بات کر رہاہے جس پر پہلے صرف پاکستان بات کرتا تھا۔ چین کو مسئلے میں لانے کا سہرا بی جے پی کو جاتا ہے۔نئی دہلی کی طرف سے جاری کردہ آرڈیننس پر جس سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بے کارہوگیاجس کے ذریعے دہلی حکومت کو بااختیار بنایاگیا تھا، محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ پیشرفت ہر ایک کے لیے جاگنے کی کال ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ارکان اسمبلی کو خرید رہی ہے یا انہیں دھمکیاں دے رہی ہے۔ جہاں بھی بی جے پی ایسا نہ کرسکی اس نے وہاںلوگوں کو بے اختیار کرنے کا ایک مختلف طریقہ تلاش کیا ہے۔ یہ سب کے ساتھ ہونے والا ہے مجھے امید ہے کہ ہر کوئی جاگ جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ آہستہ آہستہ پورے بھارت کے ساتھ ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات قریب آنے کے بعد یہ اپنی رفتار میں اضافہ کرے گی ۔ محبوبہ مفتی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جب تک دفعہ 370 بحال نہیں ہو جاتی وہ اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گی۔ انہوں نے کہاکہ میں مستقبل قریب میں اسمبلی انتخابات ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہی ہوں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0