جموں(نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع پونچھ کے دوردراز علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آپریشن خاص طور پر ضلع میں مینڈھر کے علاقے کیری میں جاری ہے۔محاصرہ زدہ اس وسیع علاقے کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند کر دی گئیں اور مکینوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آبادی والے علاقوں میں گھروں کی تلاشی لی جارہی ہے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
پونچھ میں بھارتی فوج کا بڑاآپریشن، لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت
مناظر: 703 | 22 May 2023