\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارتی فوج میں ہر دوسرے دن ایک خود سوزی ، ایک اور اہلکار نے خودکشی کر لی

       
مناظر: 543 | 24 May 2023  

دھنباد (نیوز ڈیسک )بھارت کی شورش زدہ ریاست جھارکھنڈ میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کرلی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے 29سالہ اہلکار جے سنگھو نے ریاست کے ضلع دھنباد کے جوراپوکھر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع اپنے کرائے کے مکان میں خو کو پھندہ لگا کر خودکشی کی ۔جے سنگھو مغربی بنگال کے علاقے میدنی پور کا رہائشی تھا اوربھارت کوکنگ کول لمیٹڈمیں تعینات تھا۔ وہ اپنی بیوی کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔ جے سنگھو کی اہلیہ سشمیتا سنگھو کے مطابق اس کی لاش باتھ روم کے دروازے سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے ۔ ان کی ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔اس نے مزید بتایا کہ جے سنگھو کا بال بال قرضوں میں جکڑا ہواتھا شائداسی وجہ سے اس نے خودکشی کی ۔