جمعہ‬‮   18   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مودی سرکار کا وحشی پن ،سرینگر کی ڈل جھیل جہاں جی 20اجلاس منعقد ہواتھا،ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہو گئیں

       
مناظر: 339 | 27 May 2023  

 

سرینگر26 مئی (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کی مشہور ڈل جھیل جہاں 22سے 24مئی تک گروپ20کاسیاحتی اجلاس منعقد ہوا تھا ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہو گئی ہیں۔مقامی لوگوں نے ڈل جھیل میں بڑی تعداد میں مچھلیوں کی ہلاکت کو جی 20اجلاس کیلئے جھیل کی صفائی کیلئے غیر سائنسی اور نامناسب طریقوں کو قراردیاہے۔ جھیل کے آس پاس رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ جی20اجلاس کے بعد ہی کچھ دنوں کے اندر ہزاروں مچھلیوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔ ایک مقامی شہری منظور احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں جھیل کے مختلف مقامات پر اور خاص طور سے ان علاقوں میں مری ہوئی مچھلیاں ملی ہیں جہاں پر مہمانوں کے استقبال کیلئے جھیل کو خوبصورت بنانے کے لیے صفائی کی گئی تھی۔مقامی ماہی گیربھی جھیل میں بڑی تعداد میں مچھلیوں کی موت پر فکر مند نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قابض حکام کی طرف سے جی 20اجلاس کیلئے جھیل کی صفائی اورگہری کھدائی کی وجہ سے بعض مقامات پر وہ اسپول ختم ہو گئے جہاں عام طور پر مچھلیاں پیدا ہوتی ہیں۔ ایک ماہی گیر نے کہا کہ ”ہم نے بڑی مچھلیوں کو مرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ صرف چھوٹی مچھلیاں مری ہیں،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیویڈنگ مشینوں نے مچھلیوں کی کالونی کو تباہ کر دیا ہے
ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ جی 20اجلاس کیلئے جھیل کی صفائی کی غرض سے تھرمل اسٹریٹفکیشن(جھیل میں الگ الگ گہرائی پر درجہ حرارت میں تبدیلی) کی وجہ سے مچھلیوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0