\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے دوبے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے

       
مناظر: 990 | 27 May 2023  

 

جموں 27 مئی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے جموںخطے کے ضلع کشتواڑ میں چرگی کے علاقے سے محمد یوسف چوہان نامی نوجوان کو تلاشی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔
بھارتی فوجیوں اور پولیس نے ایک اور نوجوان محمد اشرف میر کووادی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے ناگبل چندوسہ میں ایک چوکی سے گرفتار کیا۔
نوجوانوں کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا گیا۔