اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

محمد یاسین ملک کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کشمیریوں کے لئے انتہائی پریشان کن ہے: میرواعظ

       
مناظر: 893 | 28 May 2023  

 

سرینگر28مئی(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمرفاروق نے کہاہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے محمد یاسین ملک کے لئے سزائے موت کی استدعا کرنا جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے انتہائی فکر و تشویش کا باعث اورپریشان کن ہے۔
میرواعظ نے جوگزشتہ کئی سال سے سرینگر میں اپنے گھر میں نظربند ہیں،ایک بیان میںکہا کہ بدقسمتی سے ا من اور ترقی کو اپنا ایجنڈا قرار دینے والے قابض حکام کی طرف سے ایک کے بعد دوسری ایسی ہدایات اور حکم نامے جاری کئے جاتے ہیں جولوگوں کو اکسانے ، ڈرانے دھمکانے اور ان کے خدشات میں اضافہ کرنے کی دانستہ کوشش ہوتی ہے۔انہوں نے ایک بار پھربھارتی حکومت، تمام سیاسی جماعتوں اور بھارت کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر سمیت بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں، نوجوانوں، طلبائ، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، تاجروں اور دیگر تمام سیاسی قیدیوں کو بلاشرط رہا کرانے میں اپنا کردار اداکریں تاکہ امن و مفاہمت کی راہیں تلاش کی جاسکیں اور عوامی اعتماد کی بحالی کے ساتھ تنازعہ کشمیر کو حل کیاجاسکے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0