اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت2024کے انتخابات جیتنے کے لیے یاسین ملک کو قربانی کا بکرا بنارہی ہے: حریت رہنما

       
مناظر: 832 | 29 May 2023  

 

سرینگر29مئی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا حکومت2024کے انتخابات جیتنے کی خاطر اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کرانے کے لئے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو پھانسی دینے کی سازش کر رہی ہے ۔
جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی ، خادم حسین اور سید سبط شبیر قمی سمیت حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں نئی دہلی کی ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کی بھارت کی بدنام زمانہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اقدام کی شدید مذمت کی۔ جس کے تحت حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے رچائی گئی سازش کے حصے کے طور پر یاسین ملک کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے این آئی اے کے اقدام پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ کشمیری قیادت کو ختم کرنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نسل پرست حکومت کی متعصبانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جو ہر اس کشمیری کو قتل کرنا چاہتی ہے جو کشمیر پر بھارتی بیانیہ کوتسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے۔ڈی ایف پی کے ترجمان نے بی جے پی کو مشورہ دیا کہ وہ کشمیر کی تاریخ کا مطالعہ کرے اور اس حقیقت کا ادراک کرے کہ وہ جائز سیاسی آوازوں کو جیل میں ڈال کر یا پھانسی کے پھندے پر چڑھاکر دبا نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی شہادت نے کشمیریوں کے عزم کو مزید پختہ کیا اور ان کے جذبہ آزادی کو تقویت دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مودی کی زیرقیادت بہری، گونگی اور اندھی حکومت کے لیے چشم کشا ہونا چاہیے جو خطے میں ہر قسم کے اختلاف رائے کو دبانے پر تلی ہوئی ہے۔ ڈی ایف پی کے ترجمان نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کاسخت نوٹس لیں اور بھارت کو کشمیری رہنمائوں کو سزا دینے کے لیے اپنی کینگرو عدالتوں کا استعمال کرنے سے روکیں ۔انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں پر بھی زور دیا کہ وہ جے کے ایل ایف کے چیئرمین یاسین ملک، مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان سمیت تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔حریت رہنمائوں خادم حسین اور سید سبط شبیر قمی نے کہا کہ ٹھیک ایک سال قبل این آئی اے کی خصوصی عدالت نے ایک جھوٹے کیس میں محمد یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی اور اب وہی بھارتی ایجنسی دہلی ہائی کورٹ سے جے کے ایل ایف کے چیئرمین کو سزائے موت دلوانے کی سازش کر رہی ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ این آئی اے نے مودی حکومت کے کہنے پر عدالت سے رجوع کیاہے جو ریاست کرناٹک میں انتخابات ہار چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت اب بھارت میں 2024کے انتخابات جیتنے کے لیے محمد یاسین ملک کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0