لکھنو28مئی ( نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں میونسپل کارپوریشن کی حلف برداری تقریب میں ہندو توا جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے کونسلروں نے ”وندے ماترم “ نہ گانے پر مجلس اتحاد المسلمین کے کونسلروں پر حملہ کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وندے ماترم گانے سے انکار پر بی جے پی کونسلروں راجیو کالے ، اتم سینی اور کویتا راہی نے مجلس اتحاد المسلمین کے کونسلر دلشاد سیفی اور دیگر پر ہلہ بول دیا۔ موقع پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کو الگ کیا اور صورتحال قابو میں کی۔ دلشاد سیفی کی شکایت پر پولیس نے بعد میںبی جے پی کونسلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
