\
اتوار‬‮   8   فروری‬‮   2026
 
 

بیشک اللہ جسے چاہے ہدایت دے ،اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

       
مناظر: 725 | 30 May 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ٹی وی شو ’سسرال سمر کا‘سے مشہور ہونے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔ دیپیکا ککڑ 2018 میں بھارتی ڈرامہ سیریل ’ سسرال ثمر کا ’ کے کو اسٹار شعیب ابراہیم سے شادی سے قبل دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی تھیں۔ مسلمان ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنا نام بھی دیپیکا سے فائزہ میں تبدیل کرلیا تھا حال ہی میں شعیب ابراہیم نے اہلیہ کے حاملہ ہونے کی خبر دی تھی۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ اپنے پہلے حمل اور بچے کی آمد سے لطف اندوز ہورہی ہوں، میں کم عمری سے ہی کام کر رہی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں 10 سے 15 سال کا عرصہ ہوگیا ہے لیکن جب میں حاملہ ہوئی تو میں نے شعیب سے کہا کہ میں مزید کام نہیں کرنا چاہتی اور اداکاری کو خیر باد کہنا چاہتی ہوں، میں آگے کی زندگی بطور ماں اور بطور ہاؤس وائف گزارنا چاہتی ہوں۔ یاد رہے کہ 2018 میں اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کر کے میں بہت خوش اور ممطئن ہوں، شادی کے بعد سے زندگی بہت تبدیل ہوئی اور مجھے ذہنی سکون کے ساتھ خوشیاں بھی ملیں، چونکہ میری ازدواجی زندگی کو طویل عرصے چلنا ہے اسی باعث اسلامی تعلیمات کو پڑھ کر انہیں سمجھا اور پھر اسلام قبول کرلیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women https://flowdexlabs.net/ Flowdex Labs gang-raped / Molested 0