\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر : ایس آئی اے نے کپواڑہ میں جماعت اسلامی کی 20دکانوں کو سیل کردیا

       
مناظر: 427 | 30 May 2023  

 

سرینگر (نیوزڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے ضلع کپواڑہ میں آج تقریبا 20 دکانوں کو سیل کر دیا۔
ایس آئی اے نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی زیر ملکیت ایک شاپنگ کمپلیکس کی دکانوں کو کالے قانون کے تحت سیل کر دیا۔ایس آئی اے کی سفارشات پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپواڑہ نے 20 دکانوں کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس کے علاوہ ایس آئی اے کی ٹیم نے شاپنگ کمپلیکس کے باہرایک بورڈ پراس جائیدادکو سیل کرنے کے بارے میں نوٹس بھی چسپاں کیا ہے ۔