اتوار‬‮   27   جولائی   2025
 
 

پاکستان حدودمیں براہموس میزائل فائرکرنے کے حادثے سے بھارت کو بین الاقوامی سطح پر شرمندگی کا سامنا

       
مناظر: 611 | 30 May 2023  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک )بھارتی حکومت نے اعتراف کیاہے کہ گزشتہ سال مارچ میں حادثاتی طورپر پاکستان میں براہموس میزائل فائر کئے جانے کے واقعے سے بھارت کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر شرمندگی اٹھانی پڑی اور پڑوسی ملک کے ساتھ اسکے تعلقات بری طرح متاثر ہوئے بلکہ خزانے کو بھی24کروڑ روپے کا بھاری نقصان پہنچاہے۔
یہ اعتراف حادثے کے بعد برطرف کئے گئے بھارتی فضائیہ کے افسر ونگ کمانڈر ابھینو شرما اور دیگر افسروں کی طرف سے اپنی برطرفی کے خلاف دلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر مودی حکومت کے جواب میں کیاگیا ہے ۔ حکومت نے ہائی کورٹ میں پیش کئے گئے اپنے حلف نامہ میں کہا کہ پاکستان میں براہموس میزائل فائرکرنے کی کی تحقیقات کے بعد اس سنگین غفلت پر ونگ کمانڈر ابھینو شرماسمیت بھارتی فضائیہ تین افسروں کوکورٹ مارشل کے ذریعے برطرف کیاگیا تھا ۔ مودی حکومت نے مزید کہاکہ ملازمت سے برطرفی کے خلاف تینوں افسروں کی درخواست ریکارڈ پر موجود شواہد کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بلاجواز ہے ۔ مودی حکومت نے جواب میں یہ بھی اعتراف کیاکہ بین الاقوامی برادری نے پاکستان میں براہموس میزائل فائر کرنے کے حوالے سے اہم تفصیلات جاننے کیلئے حکومت پر دبائو بڑھایاتھا کیونکہ اس حادثے کی وجہ سے نہ صرف بھارت کی سلامتی بلکہ دونوںہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان تعلقات بھی بری طرح متاثر ہوئے تھے۔ مودی حکومت نے مزید کہاکہ فضائیہ میں سنگین غفلت پر افسروں کی برطرفی کا فیصلہ 23سال بعد لیا گیا ہے اوربھارت کی طرف سے فائر کیاگیا براہموس میزائل پاکستان کی حدود میں گرنے سے بین الاقوامی سطح پر بھارت اور بھارتی فضائیہ کی ساکھ پر بھی سوال اٹھ گئے اور سرکاری خزانے کو 24کروڑ روپے کا نقصان بھی پہنچنا۔ مودی حکومت نے اپنے جواب میں برطرف کئے گئے افسروں کو بلی کا بکرا بناتے ہوئے کہاکہ ”یہ ستم ظریفی ہے کہ درخواست گزار نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ براہموس میزائل لانچ کرنے میں ان کا اہم کردار ہے اپنا الزام دوسرے افسروں پر ڈالنے کی کوشش کی ہے ”۔
واضح رہے کہ درخواست گزار ونگ کمانڈر شرما نے ایئر فورس ایکٹ 1950 کے سیکشن 18 کے تحت ملازمت سے اپنی برطرفی کے حکم کو چیلنج کیاہے۔ انہوں نے ہائی کورٹ میں دائر اپنی درخواست میں کہاہے کہ وہ بطور انجینئرنگ افسر تعینات تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں صرف ڈیوٹی کیلئے پیشہ ورانہ اور عملی تربیت دی گئی تھی جوصرف دیکھ بھال سے متعلق تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے آپریشنز کو کنٹرول کرنے والے جنگی ایس او پی کے مطابق اپنے تمام فرائض سرانجام دیے اور یہ کہ واقعے کی وجہ صرف اور صرف آپریشنل تھی۔ KMS-05/Y

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0