ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت کی گئی، بھارتی پارلیمنٹ کی تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت کی وڈیو وائرل ہو گئی۔ بھارت میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی نے کیا، تقریب میں ہندو، عیسائی اور دیگر مذاہب کے نمائندے بھی موجود تھے، اس دوران سورۃ الرحمٰن کی تلاوت کی گئی جسے تمام لوگوں نے خاموشی سے سنا۔ اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود مودی نے بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا تقریب میں اسلام، بدھ مت، جین، پارسی، سکھ اور ویدک وغیرہ جیسے مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے دعائیں بھی کیں۔ واضح رہے نئی بھارتی پارلیمنٹ کا افتتاح بھارتی صدر سے کرانے کے بجائے نریندر مودی کے کرنے پر کانگریس سمیت اپوزیشن کی 19 جماعتوں نے تقریب کا بائیکاٹ کیا تھا۔
ہندوستان کی نئی پارلیمنٹ کے افتتاح کےموقع پر سورہ الرحمن کی تلاوت
تقریب میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی شریک
Al-Rahman Recitation at New Indian Parliament Building inauguration. PM Modi also Present.#parliamentinauguration
#melbourneearthquake#Quran #MINA
#اردوغان pic.twitter.com/qnjw9t7jOR— Tanveer Iqbal (@thetanveeriqbal) May 29, 2023
