\
اتوار‬‮   8   فروری‬‮   2026
 
 

بھارتی دار الحکومت دہلی خواتین کیلئے انتہائی غیر محفوظ قرار

       
مناظر: 708 | 30 May 2023  

 

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) بھارت میں سرعام اپنی دوست کا بہیمانہ قتل کرنے والے 20 سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا۔ نئی دلی میں ہونے والی قتل کی لرزہ خیز واردات نے بھارت میں خواتین کے محفوظ ہونے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی میں 20 سالہ لڑکے نے اپنی 16 سال کی دوست پر سرعام پے در پے چھریوں کے وار کیے اور پتھر لڑکی کے سر پر مار مار کر اس کو قتل کر دیا۔ سرعام کیے جانے والے قتل کی وائرل فوٹیج میں بہت سے لوگوں کو جائے وقوعہ کے پاس سے گزرتے دیکھا گیا لیکن کسی نے لڑکے کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ دلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی ملیوال کا کہنا ہے کہ قتل کی ہولناک واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوئی، متعدد لوگوں نے اسے دیکھا لیکن کسی نی بھی کچھ نہ کیا، نئی دلی خواتین اور لڑکیوں کے لیے انتہائی غیر محفوظ علاقہ بن گیا ہے۔ پولیس نے فرار ہونے والے لڑکے کو بلندشہر سے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women https://flowdexlabs.net/ Flowdex Labs gang-raped / Molested 0