سہارنپور (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپورمیں گجراور راجپوت برادریوں کے درمیان تنازعے سے پیدا ہونیوالی کشیدگی کے بعد انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی ہیں ۔
گجرسماج نے سہارنپور میں سمراٹ مہر بھوج یاترا نکالے کے اعلان کیاتھالیکن ضلعی انتظامیہ نے یاتراکی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور راجپوت برادری نے بھی یاترا کی مخالفت کی تھی۔منگل کی صبح گجر برادری کے سینکڑوں لوگوں نے بغیر اجازت کے یاترا نکالنے کیلئے جمع ہو گئے اور گورویاترا شروع کردی،جس سے علاقے میںدونوںبرادریوں کے درمیان کشیدگی پھیل گئی ۔ انتظامیہ نے ضلع بھرمیں پابندیاں نافذ کر دی ہیں اور نٹرنیٹ سروسز معطل ہے ۔ایس ایس پی وپن تارا نے میڈیا کوبتایاہے کہ بغیر اجازت کے یاترا نکالنے پر ناکوڑدیوبند ناگل اورگاگل ہیڑ ی پولیس اسٹیشنوں میں 15مقدمات درج کئے گئے ہیں اور20 افرادکی شناخت کی گئی ہے۔