\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا کر مودی حکومت فائدہ اٹھارہی ہے:نصیرالدین شاہ

       
مناظر: 244 | 30 May 2023  

ممبئی 30مئی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کے ممتازا اداکارنصیرالدین شاہ نے کہاہے کہ بھارت میں مودی حکومت بعض متنازعہ اور پروپیگنڈہ فلموں اورپروگراموں کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف نفرت سے فائدہ اٹھا رہی ہے ۔
نصیر الدین شاہ نے ایک انٹرویو میں کہاکہ یہ امرانتہائی پریشان کن ہے کہ فن اورفلموں کے ذریعہ یکطرفہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے اور عوام تک گمراہ کن معلومات فراہم کی جارہی ہیں ،جس سے اسلاموفوبیاکے موجودہ دورکے خطرناک رحجان کی عکاسی ہوتی ہے۔ نصیرالدین شاہ نے جو بی جے پی حکومت کے سخت ناقد ہیں کہاکہ بھارت میں حکومت مسلمانوں کے خلاف نفرت سے چالاکی کے ساتھ استفادہ کررہی ہے اور یہ چیزاب فیشن بن گئی ہے۔بعض فلموں اورپروگراموں سے گمراہ کن معلومات کی فراہمی کے ذریعے اورپروپیگنڈہ کے طورپر استعمال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں نصیرالدین شاہ نے انڈین ایکسپریس ڈاٹ کام کوبتایاکہ اسکرین کے موڈ کے ذریعے حالات و واقعات کی عکاسی کی جاتی ہے تاہم بھارت میں الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے اسلاموفوبیاکا بے دریغ استعمال کیاجارہاہے۔