\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بی جے پی رہنما کے بھتیجے کی غنڈہ گردی، ریسٹورنٹ مالک کی ناک توڑ دی

       
مناظر: 810 | 31 May 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما نتن گنج کے بھتیجے جاجل گپتا نے ریسٹورنٹ مالک کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاجل گپتا اپنے دو دوستوں کے ہمراہ جسپریت سنگھ کے ریسٹورنٹ پر گیا اور شراب نوشی شروع کر دی۔ ملازمین نے جب منع کیا وہ طیش میں آگیا۔ جاجل گپتا نے پہلے مغلظات بکیں اور پھر ملازمین پر تشدد کرنے لگا۔ جھگڑا دیکھ کر جسپریت سنگھ نے فوراً مداخلت کی اور معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی لیکن ملزمان نے اسے بھی مارنا شروع کر دیا۔ جسپریت سنگھ کا بھائی بیچ بچاؤ کیلیے آیا تو جاجل گپتا اور اس کے دوستوں نے اسے بھی مارا۔ جھگڑے کے دوران نتن گنج کے بھتیجے نے اینٹ سے حملہ کر کے ریسٹورنٹ کے مالک کی ناک توڑ دی۔ مذکورہ واقعہ 24 مئی کو ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جاجل گپتا کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے فرار ہونے والے دو دوستوں کی تلاش جاری ہے۔