اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ہندوستانیوں کی فضائی سفر میں شرمناک حرکات، بھارتی مسافر نے جہاز کے عملے پر حملہ کردیا

       
مناظر: 515 | 31 May 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست گوا سے ایئر انڈیا کی پرواز میں سوار ایک مرد مسافر کی طرف سے عملے کے ایک رکن پر حملہ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایئر لائن کے مطابق بے قابو مسافر کو دہلی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔ حالیہ مہینوں میں ہوائی جہاز میں مسافروں کے بے راہ روی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، اور تازہ ترین واقعہ گوا سے دہلی جانے والی پرواز AI882 میں پیش آیا۔ ایئر انڈیا کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ مذکورہ مسافر نے عملے کے ارکان کے ساتھ زبانی طور پر بدسلوکی کی اور پھر جہاز میں ان میں سے ایک پر جسمانی طور پر حملہ کیا۔ دہلی ہوائی اڈے پر اترنے پر مسافر نے بلا اشتعال جارحانہ رویہ جاری رکھا جس کے بعد اسے سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0