جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

گاندربل میں بھارتی پولیس کے زیرتربیت اہلکار کی پراسرار موت

       
مناظر: 935 | 31 May 2023  

گاندربل (نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع گاندربل میں قائم پولیس کے ایک تربیتی کیمپ میں زیر تربیت ایک پولیس اہلکار کو پرسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس اہلکارکوضلع کے علاقے منی گام میں پولیس ٹریننگ سکول کے واش روم میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ایک سینئرپولیس افسرنے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ اہلکارکو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔