امپھال(نیوز ڈیسک)بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پورمیں حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں جبکہ ایک تازہ واقعے میں لوگوں کے ایک مشتعل ہجوم نے بھارتی فورسز کے اسلحہ خانے پر دھاوا بول کر ایک ہزار سے زائد ہتھیار لوٹ لئے۔
بھارتی وزیر داخلہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے منی پور کے چار روزہ دورے پرہیں جہاں وہ وزیر اعلیٰ برین سنگھ اوردیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ چند دنوں کے دوران 50سے زائد افراد کو ہلاک کردیا ہے جن میں زیادہ ترمسیحی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔تازرہ ترین واقعے میں لوگوں کے ایک بڑے ہجوم نے بھارتی فوج کی منی پور رائفلز اورآئی آر بی کے اسلحہ خانے پر دھاوابول دیااورایک ہزارسے زائد ہتھیار اوراسلحہ وگولہ بارود لوٹ لیا۔ منی پورمیں تقریباًایک ماہ سے قتل وغارت کا سلسلہ جاری ہے جہاں بی جے پی کی ہندوتوا حکومت نے ہندومذہب سے تعلق رکھنے والے میٹی قبائل کو مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے کوکی قبائل پر فوقیت دے کر ان کے لئے خصوصی مراعات کا اعلان کیاتھا۔جس کے ردعمل میں کئی ارکان اسمبلی سمیت ایک بڑا طبقہ ایک علیحدہ ریاست کا مطالبہ کررہا ہے۔ اس دوران سینکڑوں مکانات اوردیگر عمارتوں کو نذآتش کیاگیا اورہزاروں افراد ریاست سے نقل مکانی پر مجبورہوگئے۔ ریاست میں پہلے ہی کئی تنظیمیں بھارت سے علیحدگی کی تحریک چلارہی ہیں جن کو عوام میں خاصی مقبولیت حاصل ہے۔
منی پورمیں مشتعل ہجوم نے بھارتی فورسز کے اسلحہ خانے سے ایک ہزارسے زائد ہتھیار لوٹ لیے
مناظر: 749 | 31 May 2023
