اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف کو بھارت آنے سے روکنے کے لیے مودی سرکار نے شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس ورچوئل کروانے کا عندیہ دیدیا۔ گزشتہ ماہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے دوران پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں اٹھایا۔اب وزیرخارجہ کے کامیاب دورہ کے بعد شہباز شریف کو روکنے کیلئے نیا بھارتی پراپیگنڈا سامنے آ گیا ہے ۔ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس 4 جولائی کو بھارت کی میزبانی میں ہو گا جس کی صدارت وزیراعظم نریندر مودی کریں گے ۔