اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر:بڈگام میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

       
مناظر: 511 | 1 Jun 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے اہلکاروںنے بدھ کے روز کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے ضلع بڈگام میں کم از کم تین مقامات پر چھاپے مارے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے ضلع بڈگام میں تین مقامات پر چھاپے مارے۔این آئی اے کے اہلکاروں نے فاروق احمدبٹ کے گھر اور زبیر احمد ڈار کے گھر کی تلاشی لی جو دونوں آری پتھن کے رہنے والے ہیں ۔دوسری ٹیم نے ضلع کے اسی گائوں میں علی محمد ڈارکے گھر پر چھاپہ مارا۔ایک سرکاری عہدیدار نے تصدیق کی کہ این آئی اے کے دفتر میں پہلے سے درج ایک کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0